جہازگراؤنڈ اتوار بازار میں کرونا ایس او پیز پامال،انتظامیہ خاموش

ساہیوال(ایس این این) کورونا وائرس کے پیش نظر عوامی اجتماعات پر پابندی کے باجود شہر میں اتوار کو لگنے والے بازار جاری ہیں،جہاز گراؤنڈ میں لگنے والے اتوار بازار میں حفاظتی تدابیر کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔ انتظامیہ کی آشیر باد سے لگنے والا اتوار بازار بیماری کے پھیلنے کا سبب بننے لگا۔ ذرائع کے مطابق جہاز گراؤنڈ میں لگنے والے اتوار بازار میں کسی قسم کے ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ بھتہ مافیا کی مدد سے لگنے والے سٹالز پر کھوے سے کھوا چھلتا ہے ۔پر ہجوم بازار نہ صرف بیماری کے پھیلنے کا باعث ہے بلکہ یہاں سٹالز لگانے والوں نے قبرستان کی دیواروں پر سامان لٹکا کر نہ صرف قبرستان کی بے حرمتی شروع کر رکھی بلکہ جناز گاہ کا رستہ بھی روک رکھا ہے۔ جناز گاہ میں اتوار کو ہونے والے جنازوں میں شرکت کے لیے آنے والوں کے پاس پارکنگ کی کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ یہاں یہ امر انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ سارے ایس او پیز صرف اور صرف تعلیمی اداروں سے مخصوص کر دیے گئے ہیں ۔ اتوار بازار ایسی جگہوں پر کھلے عام کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جارہی ہے مگر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ا

اپنا تبصرہ بھیجیں