ساہیوال، ڈیوٹی پر جانے والی لیڈی ڈاکٹر لُٹ گئی

ساہیوال(بیورورپورٹ)لیڈی ڈاکٹرسے ڈاکوشناختی کارڈونقدی چھین کر فرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بیسک ہیلتھ یونٹ 73/5ایل میں ویمن میڈیکل آفیسرڈاکٹرزینب حیدراپنے ڈرائیورکے ساتھ بذریعہ کارڈیوٹی پر جارہی تھیں کہ صبح 8بجے کے قریب پل 70/5ایل کے قریب موٹرسائیکل 125پرسوارتین ملزموں نے گاڑی کے آگے آکرروک لیا۔ڈاکودوران واردات لیڈی ڈاکٹرسے شناختی کارڈونقدی 10ہزار روپے اوران کے ڈرائیورسے 2500روپے چھین کر فرارہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں