ساہیوال؛ ہسپتال میں نوکری دلوانے پر رشوت، ملازم کےخلاف مقدمہ

ساہیوال(ایس این این) انٹی کر پشن ساہیوال سر کل نے نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کے وارڈ سر ونٹس ایسو سی ایشن کے صدر رانا محمد اشرف اور اسکے بیٹے رانا علی نواز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔باپ بیٹا ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے۔کچی آبادی اسلامیہ سکول کالونی کی ایک خاتون کنیزاں بی بی کو چودہ ماہ قبل اسکے بیٹے محمد وقار کو کمپیوٹر آپریٹر کی نوکری کا جھانسہ دیا اور اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی باپ بیٹے نے وصول کر لی اور نوکری نہ دلوائی ۔توخاتون کنیزاں کی رپورٹ پر انٹی کر پشن آفیسر ساہیوال سرکل خواجہ عابد صغیر نے انکوائری کے بعد جرم ثابت ہونے پر ڈائریکٹر کے حکم پر مقدمہ 161ت پ اور5.2/47 پی سی اے درج کر لیا ہے ۔ ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں