ساہیوال(ایس این این) سی ای او ایجوکیشن ساہیوال نے وزیر تعلیم پنجاب کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔ بچوں کے (ب) فارم کا ڈیٹا مکمل کرنے کے لیے ٹیچرز کوسکول سے چھٹی کے بعد ایک گھنٹا رکنے کا حکم جاری۔ ذرائع کے مطابق سی ای او ایجوکیشن ساہیوال نے ہیڈ ٹیچرز اور اساتذہ کو سکول سے چھٹی کے بعد ایک گھنٹا رکنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں ٹیچرز ڈائری،ب فارم کا ڈیٹا ، سبق کی پلاننگ سے متعلق کام کرنے کے پابند ہوں گے۔ یادرہے گزشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ٹیچرز صرف پڑھائیں گے ب فارم اور دیگر کام ان کی ذمہ داری نہیں ۔وزیر تعلیم نے ب فارم کی ذمہ داری سی ای اوز پرڈالی تھی تاہم سی ای او ساہیوال نے وزیر تعلیم کے احکامات نظر انداز کرتے ہوئے اساتذہ کو اس کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ اساتذہ میں اس حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔
