ساہیوال(ایس این این)فرید ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے گولی مار کر ایک شخص کو قتل کر دیا.تفصیل کے مطابق محسن نامی شخص فرید ٹاؤن میں اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار نے اس کے سر میںگولی مار دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا. سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق قاتل پہلے سے محسن کے تعاقب میں تھا اور موقع پاتے ہی اس نے فائر کر ڈالا اور فرار ہو گیا. پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے. سی سی ٹی وی ویڈیو سے یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ معلوم ہوتا ہے. دیکھیے سی سی ٹی وی
