ساہیوال، جہاز گراؤنڈ کے جواں سال پریکٹیشنر افتخار علی انتقال کر گئے

ساہیوال(ایس این این) جہاز گراؤنڈ ساہیوال کے جواں سال پریکٹیشنر افتخار علی اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے. افتخار علی جہاز گراؤنڈ میں ہومیو پیتھک پریکٹیشنر کے طور پر کام کرتے تھے. وہ دو روز سے علیل تھے. آج طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انھیں ہسپتال لے جایا گیا تا ہم گھر واپس آکر انھیں دل کا دور پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا. ان کی نماز جنازہ کل بعد از نماز ظہر جہاز گراؤنڈ‌کی جناز گاہ میں ادا کی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں