ساہیوال، ضعیف العمر شخص مسجد کے احاطے میں قتل

ساہیوال(ایس این این) گلشن علی ہاؤسنگ سکیم میں قتل کی واردات. نامعلوم ملزم نے مسجد میں ضعیف العمر شخص کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا.تفصیلات کے مطابق گلشن علی ہاؤسنگ سکیم گلی نمبر 5 ڈی بلاک میں ایک ساٹھ سالہ شخص مسجد میں نماز پڑھنے کے بعد مسجد کے احاطہ میں میں بیٹھا تھا کہ کسی نامعلوم شخص نے چھریوں کے وار کر کے اسے بے دردی سے قتل کر دیا. تھانہ غلہ منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ گئی. تفتیش شروع کر دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں