ملک بھر کے تعلیمی ادارے 2 ماہ کے لیے بند کرنے کی تیاریاں

لاہور(ایس این این) حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 2 ماہ کے لیے بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے. ذرائع کے مطابق دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین کو بھی گھروں میں دفتری کام نمٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.حکومت پنجاب حکومت نے کورونا سے بچاﺅ کیلئے حکمت عملی کوحتمی شکل دے دی ہے اور تمام سرکاری دفاتر بند کرکے سرکاری ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں سے دفتری امور انجام دیں جبکہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں تعلیمی اداروں کے بارے میں آج فیصلہ کریں گی. معتبر حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق‘پنجاب اور کے پی کے کی حکومتیں تعلیمی ادارے دو ماہ کے لیے بند کرنے پر متفق ہوچکی ہیں جبکہ اس میں مزید توسیع کا امکان ہے تاہم ابتدائی احکامات دو ماہ کے لیے جاری کیئے جائیں گے ذرائع نے بتایا کہ سردی میں وائرس کے پھیلاﺅ کے امکانات زیادہ ہیں لہذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو فوری طور پر بند کردیا جائے. قوی امکان ہے کہ آج ہونے والی تعلیمی کانفرنس میں اس فیصلے کو حتمی شکل دے دی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں