ساہیوال، میاں مسلح افراد کے ہمراہ روٹھی بیوی سے بچی چھین کر فرار

ساہیوال(ایس این این ) ساہیوال میں اڑھائی ماہ کی بچی امام فاطمہ کو ماں پر تشدد کر کے چار مسلح افراد اغوا کر کے فرار ہو گئے۔ایک گرفتار۔بتایا گیا ہے کہ چک 515۔ای۔بی کی مہناز بی بی کی شادی اسی چک کے امجد فاروق سے ہوئی۔چار سال بعد میاں بیوی میں ناچاقی ہو گئی تو امجد فاروق،نذیر احمد،صفدر اور شیر افضل نے مہناز بی بی کو تشدد کر کے گھر سے نکال دیا اور بعد میں جب وہ بس پر سوار ہو کر اپنے والدین کے گھر جا رہی تھی تو بس سٹینڈ سے ڈھائی ماہ کی بچی امام فاطمہ کو اغوا کر کے فرار ہو گئے۔پولیس غلہ منڈی نے مقدمہ363ت پ درج کر کے خاوند امجد فا روق کو گرفتار کر لیا۔بچی ابھی تک بازیاب نہیں ہو سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں