ساہیوال، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 1 شخص‌زخمی

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک 111۔نائن۔ایل میں شادی کی تقریب میں آتشی اسلحہ سے فائرنگ ۔گولی لگنے سے ثقلین شدید زخمی ۔مقدمہ درج۔ایک گرفتار۔تفصیلا ت کے مطابق اسی چک میں اتوار کی رات کو محمد صادق جو ئیہ کے بیٹے محمد عمران کی شادی کی تقریب میں محمد اکرم ،دولہا عمران اور ممتاز کھلے عام فائرنگ کر رہے تھے کہ ولیا نے اپنے مخالف ثقلین کوگو لی مار دی ۔جس سے ثقلین شدید زخمی ہو گیا ۔جسے سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے۔پولیس یوسف والہ نے انسپکٹر سخاوت علی کی مد عیت میں پانچ ملزموں دو لہا عمران ،محمد اکرم،ولیا ،ابرار اور ممتاز جوئیہ کے خلاف مقدمہ 337/H2,324،149ت پ 4-3میرج ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور ایک ملزم ولیا کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں