ساہیوال، گن پوائنٹ پر بیوپاری سے 8 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

ساہیوال(ایس این این ) یوسف والا گرڈاسٹیشن کے قریب ڈکیتی کی واردات ‘ بنک سے رقم نکلواکر لے جانے والے بیوپاری سے 8لاکھ روپے لوٹ لئے گئے ، نامعلوم ملزمان فرار۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 77/5-R کے رہائشی ایک بیوپاری محمدبوٹااپنے بیٹے کے ہمراہ غلہ منڈی میں بنکوں سے رقم نکلواکر واپس اپنے گھرموٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ راستے میں یوسف والاگرڈاسٹیشن کے قریب دونامعلوم موٹرسائیکل سوار پیچھے سے آئے اورگن پوائنت پر ان سے نقدی 8 لاکھ روپے لوٹ فرارہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ناکہ بند کرواکرنامعلوم ڈاکوؤں کی تلاس شروع کردی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں