ڈی سی کا سول ہسپتال کا دورہ، ڈاکٹرساجد مصطفیٰ کی غیر حاضری پر برہم

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کا اچانک دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال،کارڈیالوجی،گائنی اور چلڈرن وارڈ کا معائنہ،چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ساجد مصطفی کی غیر حاضری پر اظہار نا پسندیدگی،گائنی وارڈ میں لواحقین کی انتظار گاہ میں پینے کا پانی فراہم کرنے کی ہدایت- تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بابربشیر نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور رحمت العالمین بلاک میں کارڈیالوجی،گائنی اور چلڈرن وارڈ کا معائنہ کیا،انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات،ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹروں کی حاضری چیک کی -سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیداظہر نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے -انہوں نے چلڈرن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر ساجد مصطفی کی وارڈ سے عدم موجودگی پر ڈیوٹی ڈاکٹر یاسین کی غلط بیانی پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا -واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کے استفسار پر ڈاکٹر یاسین نے بتایا کہ ڈاکٹر ساجد مصطفی وارڈ کاراؤنڈ کر کے ابھی باہر نکلے ہیں جبکہ ڈیوٹی نرس نے بتایا کہ ڈاکٹر ساجد مصطفی کی بجائے ڈاکٹر یاسین نے ہی وارڈ کا وزٹ کیا ہے -ایک مریض کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے گائنی وارڈ کے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو تمام دستیاب سہولیات یقینی بنائیں اور تمام مریضوں کو ضرور چیک کریں – انہوں نے گائنی وارڈ میں مریضوں کے لواحقین کے لئے انتظارگاہ میں،پنکھے،کرسیاں اور پینے کے پانی کی دستیابی کی بھی ہدایت کی -انہوں نے رحمت اللعالمین بلاک کے مختلف حصے بھی دیکھے اور صفائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا -انہوں نے موقع پر موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی علا ج کے حوالے سے استفسار کیا –

اپنا تبصرہ بھیجیں