میٹر ک اور انٹر کے نتائج کا اعلان مؤخر کر دیا گیا

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال بورڈ سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے نتائج مؤخر کردیے۔ذرائع کے مطابق نتائج مؤخر کرنے کا فیصلہ پریکٹکل نمبرز کی عدم دستیابی پر کیا گیا۔ اب بورڈ ز وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی منظوری کے بعد 30 ستمبر سے 7 اکتوبر کے دوران نتائج کا اعلان کریں گے۔ قبل ازیں پنجاب بورڈز انٹر کمیٹی نے میٹرک کے نتائج کا اعلان 14 ستمبر جب کہ انٹر کے نتائج کا اعلان 17 ستمبر کو کرنے کا فیصلہ کیا تھا تا ہم اب یہ فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے اور حتمی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں