ساہیوال، گلشن کالونی سے 1 کار اور موٹر سائیکل چوری

ساہیوال (ایس این این) فریدیہ پارک کے قریب گلشن کالونی سے ایک کار اور ایک موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑے۔چوری کی واردات فریدیہ پارک کے قریب گلشن کالونی گلی نمبر1 میں ہوئی یہاں محمد عمیر صادق کی کار گھرکے باہر کھڑی تھی کہ نامعلوم ملزمان کارچوری کرکے لے گئے۔ دوسری واردات گلشن کالونی گلی نمبر 2 میں دوپہر کے وقت ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان کاشی کے گھرکے باہر کھڑی اس کی موٹرسائیکل چراکرلے گئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں