ساہیوال، جہاز گراؤنڈ میں میٹر کی ننگی تاریں کھمبے کو چھونے لگیں

ساہیوال(ایس این این) جہاز گراؤنڈ ‌میں بجلی کی ننگی تاریں کھمبوں کو چھونے لگیں. جانی حادثے کا خدشہ، کمپلین کے باوجود عملہ موقعے پر نہ پہنچا. تفصیل کے مطابق جہاز گراؤنڈ کی گلی نمبر 9 میں بجلی کے کھمبے پر آویزاں میٹر کی تار ننگی ہے. شہریوں نے اس ضمن میں میپکو کے شکایات سیل میں فون کر کے کمپلین درج کروائی تاہم ابھی تک میپکو کا عملہ داد رسی کے لیے نہیں‌پہنچا. اہل علاقہ کے مطابق بجلی کا کھمبا لوہے کا ہے. برسات میں ننگی تار کی وجہ سے کھمبے میں کرنٹ آ سکتا ہے جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے تاہم کل سے شکایات کے باوجود ابھی تک میپکو عملے نے کوئی کارروائی نہیں کی. اگر اس سے کوئی جانے نقصان ہوا تو تمام تر ذمہ داری میپکو عملے کی ہو گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں