ساہیوال، تین کمسن لڑکیوں سے زیادتی اورگینگ ریپ

ساہیوال(ایس این این) تین کمسن لڑ کیوں سے جبرا زیادتی اور ایک شادی شدہ عورت سے گینگ ریپ ۔مقدمات درج۔تین ملزم گرفتار ۔ نواحی چک139۔نائن۔ایل میں ایک13سالہ لڑکی عائشہ سے ایک وڈیرے کے بیٹے ساجد نے زبر دستی گھر میں دا خل ہو کر آبرو لوٹ لی اور فرار ہو گیا۔چک190۔نائن۔ایل میں ندیم کی15سالہ بیٹی فرح کے گھر دا خل ہو کر پستول دکھا کر زمیندار کے بیٹے نعیم نے زبر دستی آبرو ریزی کی اور فرار ہو گیا۔ملزم نعیم کو گرفتار کر لیا۔
جہاز گراؤنڈ میں ایک عورت سدرہ پروین کے گھر دا خل ہو کر تین مسلح افراد محمد اشرف،مقصوداورنا معلوم نے اسلحہ کے ز ور پراسےاغوا کر کے نا معلوم مقام پرلے گئے اور زبر دستی باری باری آبرو ریزی کی اور کھیت میں پھینک کر فرار ہو گئے۔دو ملزم اشرف اور مقصود گرفتار۔چک72۔فور۔آر میں حق نواز محنت کش کی سات سالہ بیٹی فاطمہ بازار بسکٹ دوکان سے لینے گئی تو زمیندار کے بیٹے اقبال بلوچ بچی کو ورغلاء کر اپنے کمرہ میں لے گیا اور زبر دستی زناء کی کوشش کی ۔بچی کے شور پر دیہاتی آگئے اور ملزم فرار ہو گیا۔پولیس ڈیرہ رحیم،ہڑ پہ،تھانہ سٹی اور نور شاہ نے چار مقدمات 511,496/A,376ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں