ساہیوال، پولیس مقابلہ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم مارا گیا

ساہیوال (ایس این این ) تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین کراس فائرنگ.اطلاع کے مطابق کل ہائی سٹریٹ پر ڈکیتی کے دوران عوام اور پولیس کی کوشش سے گرفتار ہونے والےڈکیت کی نشاندہی پر چھاپہ مار کر واپس آ رہی تھی کہ تھانہ فرید ٹاون میں چٹھیاں والا باغ کے نزدیک چھپے ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔5 ڈاکوؤں نے اپنے ساتھی کو پولیس حراست سے فرار کروانے کے لیے پولیس وین پر فائرنگ کی، جس کے نتیجہ میں کنسٹیبل عمران زخمی ہوا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست ڈاکو موقع پر مارا گیا.مرنے والےڈاکو کل گرفتار ہوا تھا اور اس کی شناخت محمد اعجاز ولد مصطفیٰ قوم ملاح سکنہ موضع اکبر شاہ کے نام سے ہوئی تھی.پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں