ساہیوال، ون ڈش کی خلاف ورزی پر مارکی انتظامیہ کو جرمانہ

ساہیوال(ایس این این ) اسسٹنٹ کمشنر کا ون ڈش کی خلاف ورزی پر چھاپہ۔ ایم جے ایس مارکی کو 50 ہزار روپے جرمانہ ۔ کھانا قبضے میں لے کر پناہ گاہ بھجوا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور نے گذشتہ شب ایک مقامی ایم جے ایس مارکی میں ون ڈش کی خلاف ورزی کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور قانون کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام کھانا ضبط کرکے بے سہارا افراد کے لئے قائم پناہ گاہ بجھوا دیا ۔ انہوں نے مارکی مالکان کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں