ہڑپہ، ووکیشنل انسٹیٹوٹ میں یوم دفاع کی تقریب

ہڑپہ(ایس این این) ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ ہڑپہ میں یوم دفاع پرجوش اند از میں منایا گیا. یوم دفاع کے موقع پر انسٹی ٹیوٹ میں ایک پروقار تقریب کا اہتما م کیا گیا. اس موقع پر طلبا نے دفاع پاکستان کے لیے جان کی قربانی دینے والے عظیم سپوتوں‌کو خراج عقیدت پیش کیا اور ملی ترانے پیش کیے. ووکیشن انسٹی ٹیوٹ ہڑپہ کے پرنسپل ، اساتذہ محمد عثمان اوربلال اسمٰعیل نے بھی افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کے اساتذہ اور طلبہ کسی بھی جنگی آزمائش کی صورت میں فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے.اس موقع پر ملکی سلامتی کے لیے دعائں کی گئیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں