ساہیوال(ایس این این)نئی تعلیمی پالیسی 2019 کا اعلان کر دیا گیا.پنجم کا بورڈ امتحان ختم، مڈل کا لازمی کیا گیا ھے- کچی جماعت سے پنجم جماعت تک فیل/ پاس کا تصور نہیں ھو گا- تدریسی زبان اردو ہو گی. نویں کا بورڈ امتحان بھی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ھے-آئندہ سال 2020 میں پنجم کا بورڈ امتحان نہیں ھو گا-
صرف مڈل کا بورڈ امتحان ھو گا- مڈل امتحان پاس کرنے والے طلباء و طالبات کو میٹرک طرز کی سند جاری کی جائے گی- مڈل امتحان گورنمنٹ سکولوں کے بچوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کے لئے بھی دینا, لازمی قرار دیا گیا ھے-
