ساہیوال، جہاز گراؤنڈ کی طوائفوں سے ڈانس پارٹی میں بد فعلی

ساہیوال(بیورورپورٹ) تھانہ فرید ٹاون اور ایلیٹ فورس کی مشترکہ کارروائی،برطانیہ پلٹ شہری کے عشرت کدے میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ، ولایتی شراب کے نشے میں دھت اہم شخصیات اور تتلیوں کے فرار کی کوشش ناکام، ایس ایچ او عابد بھلہ نے لاکھوں روپے رشوت ٹھکراتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ فرید ٹاون پولیس نے ڈبلیو بلاک سکیم نمبر تین میں انگلینڈ پلٹ شہری کے عشرت کدے پر جشن منانے والے جوڑوں کو نشے کی حالت میں مستیاں کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
کارروائی ڈی پی او کیپٹن محمدعلی ضیاء کی ہدیات پر اے ایس پی انعم فریال کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ میں رہائش پذیر مالدار شخصیت چوہدری سرور ساوا عرف سرور جتالہ نے ڈبلیو بلاک میں پرتعیش قیام گاہ بنا رکھی ہے۔ پاکستان آمد پر سرور ساوا عرف سرور جتالہ لاہور بحریہ ٹاون اور ڈبلیو بلاک سکیم نمبر تین میں رنگین محفلیں منعقد کرواتا ہے۔ گذشتہ شب جہاز گراونڈ سے میڈم ماہم کے اڈے سے دو نوخیز تتلیاں مہنگے داموں لائی گئیں۔غیر ملکی شراب کے نشے میں دھت نوجوان جوڑے میوزک پر رقص کناں رہے۔
اسی اثنا میں رانا وسیم سعید، عرفان لیاقت، اسرار لیاقت، فاروق چشتی، منصب سکھیرا اور ان کے دیگر ساتھیوں نے (ط) اور (ش) نامی رقصاوں کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا تے ہوئے بدفعلی کا ارتکاب کر ڈالا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اجتماعی زیادتی کے مرتکب نصف درجن سے زائد مبینہ ملزمان رات بھر (ط) اور (ش) عرف شمع کو زبردستی شراب پلا کر ڈانس کراتے رہے اور اس دوران اسے ہمہ جہتی درندگی کا نشانہ بنا تے ہوئے تشدد بھی کرتے رہے۔
ذرائع کے مطابق (ط) اور (ش) شراب کے نشے میں دھت تشدد سے بچنے کے لیے دیوار پھلانگ کر سڑک پر آگئی جہاں سے نائیکہ میڈم ماہم کو فون کیا۔
نائیکہ نے معاملات سنبھالنے کی کوشش کی مگر سمجھوتہ نہ ہو سکا۔ اسی اثنا میں ایس ایچ او فرید ٹاون حاجی عابد بھلہ کو دھینگا مشتی کی اطلاع ہوگئی۔ پولیس کو آتے دیکھ کر مبینہ ملزمان نے کاروں میں بیٹھ کر فرار ہونے کی کوشش کی جو پولیس موبائیل کے تعاقب پر ایڈمور پمپ کے قریب کھمبے سے ٹکرا کر رک گئی جس میں سوار پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری کار بلا نمبری میں سوار دو نامعلوم اور سرور ساوا عرف سرور جتالہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سرور ساوا کی رہائش گاہ کے نزدیک رہائش پذیر شہریوں کے مطابق سرور ساوا کی ساہیوال آمد پر اکثر شور شرابے اور ہلے گلے کی بلند آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ فریدٹاون پولیس نے (ط) عرف شمع کی مدعیت میں زنا اور بدفعلی کی دفعات کے تحت پانچ نامزد ملزمان اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں