ساہیوال،فنڈز کی بندش، ای لائبریری کے ملازمین تنخواہ سے محروم

ساہیوال(بیورورپورٹ)ای لائیربری پراجیکٹ حکومت پنجاب کے درجہ چہارم کے ملازمین گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی کی وجہ سے کام چھوڑنے پر مجبور، دفاتر میں صفائی کا نظام درہم برہم ہونے لگا درجہ چہارم کے ان ملازمین کو نجی کمپنی نے تعینات کر رکھا ہے ان ملازمین میں خاکروب اور سیکورٹی گارڈ شامل ہیں جنہیں دس سے بارہ ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جا رہی تھی ضلع ساہیوال سمیت پنجاب کے بیس شہروں میں پنجاب سپورٹس بورڈ،پنجاب انفارمیشن ٹیکنا لوجی بورڈ، یوتھ آفیئراور ٹو رازم ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے اپریل2018ء میں شروع ہونے والا یہ پراجیکٹ کامیابی سے چل رہا ہے۔ اس کے ذریعے ہزاروں رجسٹرڈ تعلیم یافتہ نوجوان آن لائن علوم حاصل کر رہے ہیں۔حکومت کی عدم دلچسپی اور فنڈ کی عدم فراہمی کی وجہ سے نئی نسل میں مقبول ترین اس منصوبہ کا مستقبل تاریک ہونے لگا ہے پنجاب حکومت ابھی تک یہ طے نہیں کر سکی کہ یہ پراجیکٹ کس محکمے کے حوالے کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں