ساہیوال، نامعلوم شخص نے چوتھی جماعت کے طالب علم کو قتل کر دیا

ساہیوال(بیورورپورٹ)چہارم کلاس کے طالب علم کوگھرمیں گھس کر نامعلوم شخص نے قتل کردیا۔نواحی گاؤں 95/9-Lکی آبادسلطان کوٹ کے رہائشی سخاوت علی کابیٹاچہارم جماعت کا طالب علم شرافت علی گھردیگربہن بھائیوں کے ہمراہ سویاہواتھاجوپراسرارطورپرگھرمیں مردہ حالت میں پایاگیا۔کمرہ کے گارڈرکے ساتھ کالے رنگ کی پلاسٹک کی تارلٹک رہی تھی جبکہ دیگربچے چارپائی پرسوئے ہوئے تھے۔متوفی کے والدہ نے شک ظاہرکیاہے کہ اس کے بیٹے کو کسی نامعلوم شخص نے ماراہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں