ساہیوال(ایس این این)پولیس ملازمین کی فلاح وبہبودکے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ ملازمین کی ویلفیئرسے متعلقہ جملہ اموراوران کے مسائل کو سننے کے لیے ہفتہ میں ایک دن مخصوص کردیاگیاہے۔پولیس شہدا کی فیملیزاوربیوائوں کے امدادی چیکس بروقت نہ ملنے پرمتعلقہ افسرسے سختی سے پیش آئو ں گا۔ویلفئیرفنڈکے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی جاری ہے۔پولیس ملازمین کو قرضے دینے اور ان کی فلاح و بہبود سے متعلق بھی ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جس کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا۔ یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے اپنے سٹاف کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کہی۔ میٹنگ میں دفتری سٹاف کی کارکردگی کے متعلق ان کوبریفنگ بھی دی گئی۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ ہمار امقصد اچھے ایماندار اور محنتی لوگوں کو آگے لاکرعوام دوست پولیس کلچرکوپرموٹ کرناہے۔ضلع ہذا کے تما م پولیس ملازمان رزق حلال کو اپنا شعار بنائیں۔دکھی افراد کی خدمت عباد ت کا درجہ رکھتی ہے۔سائلین سے بدتمیزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے پولیس ملازمین کی پنشن،پے فکسیشن کے کیسز،پنڈنگ انکوائریز،پرموشن کے سلسلے میں سالانہ کارکردگی رپورٹس کی بروقت تکمیل اورشکایت سنٹرمیں شہریوں کی شکایات کو جلدازجلد نمٹانے کاحکم دیا۔انہوں نے MTOپولیس لائنزکو خراب گاڑیوں کو ٹھیک کرواکرجلدازجلد فنکشنل بنانے کابھی حکم دیا۔
