ساہیوال،خاتون ٹرین کی زد میں آ گئی

ساہیوال (بیورورپورٹ) ٹرین پرچڑھتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے 25سالہ خاتون گرکر جاں بحق۔ تفصیلا ت کے مطابق کراچی سے لاہورجانیوالی کراچی ایکسپریس صبح کے وقت ریلوے اسٹیشن ساہیوال پہنچی تو اس دوران راولپنڈی کی رہائشی ایک فیملی جوٹرین میں سفرکررہی تھی جواسٹیشن پر اتری اور ٹرین جب روانہ ہونے لگی توٹرین میں سوارہوتے وقت 25سالہ خاتون ملاں بانو کاپاؤں پھسلنے کے باعث وہ نیچے گرگئی اورٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی جس کی میت ریسکیو 1122 کے عملہ نے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں