ساہیوال، بلاول میں فنی خرابی ہے، شہباز کے خلاف کیس جیتوں گا: شیخ رشید

ساہیوال(ایس این این) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول میں فنی خرابی اورمینو فیکچرنگ فالٹ ہے، شہباز شریف کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس جیتوں گا۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی لونگ مارچ توکرسکتی ہے لیکن لانگ مارچ نہیں کرسکتی۔ 10سال ملک کو چوروں ڈاکوؤں نے بیدردی سے نوچا ہے۔ بلاول بلورانی میں مینو فیکچرنگ ڈیفیکٹ ہے۔ چیئرمین پی اے سی شہبازشریف پر23کیسز ہیں دودھ کی رکھوالی پر بلا نہیں بیٹھ سکتا۔ 3/4دن بعد سپریم کورٹ جاؤں گا۔ پی اے سی کا ممبر ہوں اور عمران خان نے کنفرم کیا ہے میں کچی گولیاں نہیں کھیلتا میں نے فروغ نسیم لاء منسٹری سے کلیئرنس لی ہے۔ سانحہ ساہیوال کی مذمت کرتاہوں۔ وہ یہاں ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر پہنچنے کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگوکررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کا جو ریلا اس وقت آیاہواہے وہ دس سال ملک کو چوروں‘ڈاکوؤں اور لٹیروں کے لوٹنے کی وجہ سے ہے۔ دس سال سابق حکمرانوں نے ملک بیدردی سے نوچا ہے۔ لانگ مارچ کا کہنے والے لونگ مارچ تو کرسکتے ہیں لانگ مارچ نہیں۔بلاول بلو رانی میں فنی خرابی ہے مینو فیکچرنگ ڈیفیکٹ توا للہ ہی دور کرسکتاہے۔ دنیا کاسب سے بڑا کرپشن کا فنانشنل گٹر کانام آصف زرداری ہے۔چیئر مین پی اے سی شہبازشریف کے حوالہ سے انہوں نے کہاکہ راولپنڈی‘ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آچکا ہے۔ چیئر مین پی اے سی پر 23کیسز ہیں دودھ کی رکھوالی پر بلا نہیں بٹھایاجاسکتا۔ یہ ایسے ہی جیسے کسی چور‘ ڈاکو ایس پی انوسٹی گیشن لگادیاجائے۔ یہ ملک نوچ کر کھاگئے ہیں۔ بدھ‘ جمعرات کو سپریم کورٹ جاؤں گا اورکیس جیتوں گا۔انہوں نے وفاقی وزیر کے پی اے سی ممبر بننے کے سوال پر کہاکہ میں نے ماسٹر ڈگری لاء کے ساتھ کیاہے میں کچی گولیاں نہیں کھیلتا میں نے فروغ نسیم لاء منسٹری سے کلیئرنس لی ہے۔عمران خان نے میرا نام پیش کیااورابھی ان کا مسیج آیاہے کہ شیخ رشید کوئی ڈیل نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی ڈھیل ہوگی۔ سانحہ ساہیوال کی مذمت کرتاہوں۔ قبل ازیں شیخ رشیدا حمد مال بردار گاڑی کے ذریعے جس میں ایک مسافر بوگی لگی ہوئی تھی کے ذریعے ریلوے اسٹیشن پر پہنچے اور پیدل چلتے ہوئے کراسنگ پل کے اوپر کھڑے ہو کر ریلوے اسٹیشن کانظارہ کیا اور ساہیوال کی تاریخی ریلوے عمارت گرانے پر سخت غم وغصے کا اظہاکیا۔ اس موقع پر ریلوے افسران نے پید ل چلتے ہوئے انہیں عمارت کے بارے بریف کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں