ساہیوال، چوری کی وارداتیں، شہری لٹ گئے

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہری زیورات‘نقدی کریڈٹ کارڈسے محروم ہوگئے۔پاک ایونیوکالونی میں جاوید احمد کی ہمشیرہ اوربہنوئی بسواری کارپونے سات بجے کے قریب واپس اپنے گھر جانے کیلئے نکلے توموٹرسائیکل سوارتین نامعلوم ملزموں نے زبردستی روک کر اسلحہ کے زور پر نقدی وطلائی زیورمالیتی 42ہزار روپے اورآرے والا چوک قصبہ ہڑپہ میں فاخرندیم اپنے بھائی ظفراقبال اورملازم ریاض کے ہمراہ ریکوری کرکے کیری ڈبہ پر ساہیوال شہرآرہاتھاکہ راستہ میں شام سواسات بجے کے قریب پیچھے سے نامعلوم موٹرسائیکل سواردوملزموں نے زبردستی روک کر اسلحہ کے زور پرنقدی 1لاکھ 56ہزار 560روپے چھین لئے اورمزاحمت پر گولی مارکر شدید مضروب کردیااورفرارہوگئے۔ادھرشاداب ٹاؤن میں محمدعامر کی جیب سے نامعلوم جیب تراش نے نقدی وکریڈٹ کارڈمالیتی 1لاکھ75ہزار روپے چوری کرلئے۔پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں