ساہیوال، معمولی رنجش پر 25 سالہ نوجوان قتل

ساہیوال( بیورورپورٹ) سابقہ تلخ کلامی کی رنجش پر 6ملزما ن نے 25سالہ نوجوان کو سرمیں ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 72/4-R کے رہائشی وریام کے بیٹے عرفان اور عمران اپنی پھوپھی کو دودھ دیکر 72/4-Rسے واپس گھرآرہے تھے کہ راستے میں نیاز کے احاطہ کے قریب جاوید وغیرہ 6ملزمان نے انہیں زبردستی روک کر ڈنڈوں سوٹوں سے مارنا شروع کردیا جب وریام اور اس کا بھانجا مرید حسین وہاں پہنچے تو ملزمان نے مرید حسین کے سر میں بھی ڈنڈے مارے جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایاگیا جہاںپر وہ زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ملزمان کو سابقہ تلخ کلامی کی رنجش تھی اسی بناء پر ملزمان نے اسے قتل کیا۔پولیس تھانہ نورشاہ نے مقدمہ قتل درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں