ساہیوال ، سیکنڈ اوور ہیڈ برج ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ساہیوال(بیورورپورٹ)سکینڈ اوو ہیڈ برج ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘اوور ہیڈ برج پر لوہے کی پتریاں باہر نکلنے سے راہگیروں کو مشکلات‘ دونوں اطراف جمی مٹی شہریوں کے منہ اور آنکھوں میں پڑنے لگی‘میئر ساہیوال سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سکینڈ اوو ر ہیڈ برج کے تعمیراتی جوائنٹ والی جگہوں پر لوہے کی موٹی پلیٹیں نصب ہیں اور گاڑیاں گزرنے سے اب یہ لوہے کی پتریاں اکھڑ کر باہر نکلی ہوئی ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ شہریوں کا کہناہے کہ اوور ہیڈ برج پر گزرتے وقت جمپ لگنے سے مختلف وہیکلز خراب ہورہی ہیں اور شہریوں کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہاہے جبکہ متعلقہ حکام اس طرف توجہ نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہاکہ اوور ہیڈبرج کے دونوں اطراف مٹی بھی جمی ہوئی ہے جو گاڑیاں گزرنے پر راہگیروں خصوصی طور پر موٹرسائیکل سواروں کے چہرے اور آنکھوں میں پڑتی ہے جس کے باعث بعض اوقات موٹرسائیکل سو ار حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے میئر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں