ایشیاء کپ، سپر فور میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست

دوبئی(ایس این این) ایشیاء کپ کے سپر فور میچ میں پاکستانی ٹیم ایک بار پھر روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں بری طرح پٹ گئی. پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 238 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا. پاکستان کی جانب سے صرف شعیب ملک ہی 50 سے اوپر رنز بنا پائے انھوں نے 78 رنز کی اننگ کھیلی. کپتان سرفراز احمد نے 44 جب کہ فخر زمان اور آصف نے بالترتیب 31 اور 30 رنز سکور کیے.
بھارت کی جانب سے شیکھر اور روہت نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز سے کیا. دونوں نے پاکستانی باولرز کا سامنا اعتماد سے کیا اور دونوں نے سینچریاں سکور کیں. شیکھر 34 ویں اوور میں رن آؤٹ ہو گئے. بھارت نے 40 ویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا اور پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی. بھارتی بلے باز روہت نے112 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں