چیمبر آف کامرس ساہیوال کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے

ساہیوال(بیور ورپورٹ)ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے۔ انتخابات چیمبر کے دفتر فتح شیر روڈ پر ہوں گے اور پولنگ صبح8بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی۔ڈیمو کریٹک گرو پ اور اپنا گروپ کے دوران ایسوسی ایٹ کلاس کی 4سیٹوں پر سخت مقابلے کا امکان ہے جبکہ کارپوریٹ کلاس میں ڈیمو کریٹک گروپ کو برتری دکھائی دے رہی ہے۔ دونوں گروپوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران چیمبر ز ممبران کو اپنی اپنی ترجیحات بتائی ہیں اور چیمبر ز ممبران نے دونوں گروپوں کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ کارپوریٹ کلاس کے لئے ڈیمو کریٹک گروپ کے امیدواران محسن علی چوہان‘شہزاد انجم انصاری‘میاں عمیر علی‘شیخ فیصل اکرام اور اپنا گروپ کے امیدواران میاں سعید اختر‘محمد اویس‘عاطف حمید اور شاہد عزیز ہیں جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کے لئے ڈیموکریٹک گروپ کے امیدواران سردار ظفر گھمن‘عبدالقیوم‘ چوہدری اکرم رسول‘ ڈاکٹرمعظم بیگ اور اپنا گروپ کے امیدواران چوہدری راشدحمید‘ طفیل انجم‘ جاویدرشیداورجاویدبلوچ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں