ساہیوال،پی ٹی آئی کے دور میں اصل وی آئی پی عوام ہیں: نوید اسلم

ساہیوال(بیور ورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف ساہیوال کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں نوید اسلم نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے جائز عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور سرکاری دفاتر میں عوام کو عزت اور وی آئی پی پروٹوکول دیاجائے گا۔ تحریک انصاف کی حکومت میں اصل وی آئی پی عوام ہے اور حکومت کی ہر پالیسی کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرناہے اور عوامی مسائل کاحل ان کی اولین ترجیح ہے۔ ایک ملاقات میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین عوام کے ساتھ اپنا رویہ مزید بہتر کرے اور عوام بلا جھجک سرکاری دفاتر میں اپنے جائز مسائل حل کروانے کے لئے ضرور جائیں۔انہوں نے کہاکہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی جدوجہد کا مقصد صرف اور صرف عوام کی بھلائی ہے وہ چاہتے ہیں کہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر میسرہوں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اب ہم خود عوامی مسائل حل کرنے کے لئے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور کسی بھی سرکاری دفتر میں عوام کے ساتھ اگر کوئی زیادتی ہوئی تو حکومت بھرپور ایکشن لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں