ساہیوال، راوی کنارےنامعلوم شخص کی سرکٹی نعش برآمد

ساہیوال( بیورورپورٹ) نامعلوم شخص کی دریائے راوی کنارے سرکٹی نعش برآمد ‘نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج ۔ تفصیلات کے مطابق آڑہ تلہ کے قریب دریائے راوی کے کنارے مہمد علی اپنے دوستوں غلام فرید اور نور احمد کے ہمراہ جارہے تھے کہ ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جو پرانی تھی اور سرتن سے جدا تھا جس پر مہمد علی نے تھانہ بہادر شاہ پولیس کو اطلاع دی ۔خیال کیاجاتاہے کہ نامعلوم شخص کو نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے سرتن سے جداکر کے دریاکنارے پھینک دیا۔ پولیس تھانہ بہادر شاہ نے مقدمہ قتل درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں