ساہیوال،موٹرسائیکل سوار نوجوان ڈورپھرنے سے زخمی

ساہیوال( بیورورپورٹ) موٹرسائیکل سوار نوجوان ڈورپھرنے سے زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاداب ٹائون کا رہائشی22سالہ عادل جاوید موٹرسائیکل پر اندرون شہر جی ٹی روڈ پر کام کی غرض سے جارہاتھا پٹرول پمپ کے قریب گلے پر ڈور پھرگئی اور نوجوان نے فوری طورپر ڈور کو ہاتھ سے پکڑ کر توڑ دیا لیکن اس کے باوجود نوجوان زخمی ہوگیا تاہم وہ شدید زخمی ہونے سے بچ گیا جسے فوری طورپر ڈاکٹر حافظ جاوید ارشد کے نجی ہسپتال پر لے جایاگیا جہاں پرا س کی مرہم پٹی کرتے ہوئے گلے پر3ٹانکے لگے۔ پتنگ بازی پر عائد پابندی کے باوجود نوجوان پتنگیں اڑا رہے ہیں ۔ شہریوں نے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں