ساہیوال، جوئے کے اڈے پر چھاپا، 10 گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ)جوا ء کے دو اڈوں پر چھاپہ‘10ملزمان گرفتار‘1لاکھ 65ہزارروپے نقدی اور 2حقے و فلیور برآمد۔ تفصیلات کے مطابق جوگی چوک ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب اسلم وغیرہ 5ملزمان تاش پر جواء کھیل رہے تھے کہ اس دوران سٹی پولیس کو اطلاع مل گئی اور پولیس ٹیم نے چھاپہ مارکر اسلم وغیرہ4ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے نقدی75ہزارروپے اور تاش کے پتے برآمد کرلئے۔ فتح شیر پولیس نے طارق بن زیاد کالونی میں جواء کے اڈہ پر چھاپہ مار کر تاش پر جواء کھیلنے اور تمباکو نوشی کرنے والے حیدر علی وغیرہ 6ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 90ہزارروپے نقدی‘2عدد حقے وفلیور اور کوئلے برآمد کرلئے۔ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں