ساہیوال،عثمان علی شہید سوئمنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

ساہیوال (بیورورپورٹ)کیپٹن عثمان علی شہید سوئمنگ چیمپئن شپ 2018ء گزشتہ شام جناح سوئمنگ پول عقب ظفر علی سٹیڈیم ساہیوال منعقد ہوئی جس کا اہتمام سابق نیشنل سوئمر محمدفاروق خان نیازی نے کیا تھا۔ چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی سابق چیئرمین پی ایچ اے ساہیوال حاجی احسان الحق ادریس تھے جبکہ مہمانان اعزاز میں سماجی راہنماؤں شیخ اعجاز احمد رضااور میاں شہزاد انجم انصاری تھے۔اس موقع پر مختلف کیٹگریز میں سوئمنگ کے مقابلے ہوئے اورجیتنے والے کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی ودیگر نے انعامات تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی احسان الحق ادریس نے نوجوان کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں میں بھرپور دلچسپی لیتے ہوئے محنت پر توجہ دیں اور کھیلوں میں ملک کا نام روشن کریں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ نوجوان کھلاڑی منفی سرگرمیوں سے گریز کریں اورکھیلوں کے گراؤنڈز کو آباد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں