ساہیوال ہاکی ٹیم کے لیے ٹرائل 9 ستمبر کو ہوں‌گے

ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈی ایچ اے ساہیوال کی ہاکی ٹیم کے ٹرائل 9ستمبر بروز اتوار بمقام سپورٹس ہاکی کلب ساہیوال سہ پہر 4بجے منعقد ہونگے جس کے لئے 3 رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں چوہدری انوارالحق (انٹرنیشنل)‘شہزاد ہ عالمگیر (نیشنل) اور مزمل بٹ (نیشنل) شامل ہیں۔ یہ بات سیکرٹری ڈی ایچ اے ساہیوال محمدہارون بٹ نے ایک ملاقات میں بتائی۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹ ہونے والی ٹیم 10ستمبر سے منعقدہ آل پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ اوکاڑہ کینٹ میں شرکت کرے گی۔ یہ ٹورنامنٹ آسٹرو ٹرف پر کھیلاجائے گا جس سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور پی ایچ ایف /سپورٹس بورڈ سے مطالبہ کیاہے کہ لاہور اور ملتان کے درمیان ساہیوال میں آسٹروٹرف بچھائی جائے تاکہ ہاکی کے کھیل کو مزید فروغ مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں