ساہیوال (بیورورپورٹ) ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 4ملزمان گرفتار‘3پسٹل اور 1رپیٹر برآمد‘4ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق50/G-Dپل بارشن کے قریب تنویر وغیرہ 8ملزمان ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہوئے تھے کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مارکر عمر زمان کو گھیرے میں لیتے ہوئے تنویر بسارا‘ندیم اور عامر کو گرفتارکرلیااور ان کے قبضہ سے 3پسٹل 30بور معہ 10گولیاں اور 1رپیٹر معہ 4گولیاں برآمدکرلیں جبکہ 4ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
