شیخ رشید نے صحافی کا موبائل توڑ ڈالا

راولپنڈی(ایس این این) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد خان سے ملنے آنے والی غریب بوڑھی عورت کو سکیورٹی گارڈز نے اندر جانے سے روک دیا
اس پر بوڑھی عورت نے رونا شروع کر دیا جس پر وفاقی وزیر باہر آگئے اور بوڑھی عورت کو دھکے دیے.چند گز کے فاصلے پر کھڑے چینل 24 نیوز کے کیمرہ مین عاقب نے یہ افسوس ناک منظر اپنے موبائل فون کیمرہ میں محفوظ کر لیا جب شیخ رشید کی نظر اس پر پڑی اور انھوں نے فورا موبائل فون چھین کر لال حویلی کے باہر کنکریٹ بلاک پر مار کر توڑ دیا.واضع رہے یہ واقعہ آج دن دو بجے پیش آیا جب عاقب اپنے رپورٹر سردار صداقت کے ہمراہ عید کے سلسلے میں شیخ رشید کے پاس پروگرام ریکارڈنگ کرنے آئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں