عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان، سرکاری ملازم مایوس

اسلام آباد(ایس این این ) وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 21 سے 23 اگست تک ہوں گی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق عید کی چھٹیوں کا اعلان منگل سے جمعرات تک کیا گیا ہے جبکہ 24 اگست عید کے تیسرے روز دفاتر اور اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔پاکستان میں آئندہ ہفتے عید قرباں منائی جائے گی اور حکومت کی جانب سے یوم الحج اور عید کے پہلے اور دوسرے دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔ میڈیا کے مطابق فرزندان اسلام حج کا رکن اعظم پیر 20 اگست کو ادا کریں گے جبکہ عید قرباں کا پہلا روز 21 اگست کو ہوگا۔سعودی سپریم کونسل نے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد عوام کی جانب سے شہادتیں موصول ہوئیں اور سرکاری سطح پر یوم الحج اور عیدالاضحیٰ کا اعلان کیا گیا۔سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر دس روزہ تعطیلات ہوتی ہیں جن کا آغاز بدھ 15 اگست سے ہو گیا ہے۔پاکستان میں سرکاری ملازمین 4 سے 5 چھٹیوں کی امید لگائے بیٹھے تھے تاہم 3 چھٹیوں کے اعلان سے ملازمین کی امیدوں پر اوس پڑ گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں