صحافیوں کے جان ومال کاتحفظ اولین ترجیح ہے: ڈی پی او

ساہیوال(ایس این این )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غلام مبشرمیکن نے کہاہے کہ صحافت ریاست کا چوتھاستون ہے صحافیوں کے جان ومال کاتحفظ اولین ترجیح ہے صحافی پرتشددکسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگااب جرائم پیشہ عناصرسیدھاجیل جائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینئر صحافی سید طمطراق محاسن شاہی،نوید غنی چوہدری،پرنس عنایت علی،ملک غلام عباس گوہر،میاں شبیر احمد چٹھہ سمیت دیگرسینکڑوںبھی موجود تھے۔صحافیوں نے ڈی پی او کو بتایا کہ گزشتہ روز شفقت گیلانی کے مسلح غنڈوں نے چیئرمین ساہیوال پریس کلب کے کمرہ میں داخل ہوکر خبریں لکھنے میں مصروف صحافی ملک دلاور سلطان کو اسلحہ کے بٹوں ،ڈنڈوں سے تشددکانشانہ بنایاجس کی ہم بھرپورمذمت اورآپ سے کارروائی کامطالبہ کرتے ہیں جس پر ڈی پی اوغلام مبشرمیکن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے انصاف کی یقین دہانی کرائی اورڈی ایس پی کو حکم دیاکہ ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ اب جرائم پیشہ عناصرسیدھاجیل جائیں گے ۔ضلع کو امن کاگہوارہ بناکر دم لیں گے ساہیوال ایک پرامن شہر ہے جس کے امن وامان میں خلل ڈالنے والے عناصرکوکیفرکردارتک پہنچایاجائیگا۔اس موقع پر ڈی پی او کی طرف سے صحافیوں کیلئے ہائی ٹی کا اہتمام بھی کیاگیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں