ساہیوال، شہر اور گردو نواح میں اتائی ڈاکٹرز کی بھرمار

ساہیوال (بیورورپورٹ)شہر اور گردونواح میں اتائی ڈاکٹروں کی بھرمار‘اتائی ڈاکٹر انسانی جانوں سے کھیلنے لگے ‘کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ۔مختلف حلقوں کا کہناہے کہ مائی والی مسجد روڈ 89/6-R‘90/6-R ‘منظور کالونی میں متعدد اتائی ڈاکٹر کلینک بناکر بیٹھے ہیں جو مریضوں سے فیس بٹورنے کیلئے ان کے مرض کو مزید بگاڑرہے ہیں۔ بعض ڈاکٹر انجکشن سرنج سے 2/3مریضوں کو انجکشن لگا کر ان کو ہیپاٹائٹس اور دیگرمہلک بیماریوں میںمبتلا کررہے ہیں۔ ان کا کہناہے کہ اتائی ڈاکٹرجو نان کوالیفائیڈ ہیں معاشرے میں مریضوں کے مرض کو کنٹرول کرنے کی بجائے ان کے مرض میں اضافہ کررہے ہیں جس کے باعث مرض بگڑنے سے سول ہسپتال اور دیگر پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعدادمیں بھی اضافہ ہورہاہے ۔انہوں نے کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں