ساہیوال، لاوارث میتوں کی تدفین سماجی تنظیم کے حوالے کی جائے: شہری

ساہیوال (ایس این این) لاوراث ڈیڈ باڈیز کی تدفین کے انتظامات کسی بھی ویلفیئر تنظیم کے سپرد کرنے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق نہرایل بی ڈی سی سے ملنے والی میتیں ودیگر لاوراث نعشوں کی تدفین کامعاملہ ایدھی ویلفیئر سنٹر نے اپنے سپرد لیاتھا مگر ایدھی مرحوم کی وفات کے بعد دوبارہ لاوارث میتوں کی تدفین کے انتظامات گورنمنٹ کے سپرد کردیئے گئے۔ شہریوں کاکہناہے میونسپل کارپوریشن کا عملہ لاوراث میتوں کی تدفین میں دلچسپی نہیں رکھتا اور لاوراث میتوں کی تدفین کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے جاتے جس کے باعث لاوارث میتوں کی بے حرمتی ہوتی ہے۔ انہوں نے کمشنر‘ڈپٹی کمشنر اور میئر ساہیوال سے مطالبہ کیاہے کہ لا وارث میتوں کی تدفین کا معاملہ کسی ذمہ دارویلفیئرتنظیم کے سپردکیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں