ساہیوال، جھوٹے مقدمات دائر کرنے والے کو 5 ہزار روپے جرمانہ

ساہیوال (ایس این این )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر نے عدالت کا قیمتی وقت ضائع کرنے اور افسران کو بلا وجہ جھوٹے مقدمہ بازی میں الجھانے پر عادی درخواست باز کو 5ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے درخواست خارج کر دی۔عادی درخواست گزار 86/6-Rکے قاسم علی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں چیف سیکرٹری‘آئی جی پنجاب‘ آر پی او ساہیوال‘ڈی پی او ساہیوال اور متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی جو دوران سماعت جھوٹی اور بے بنیاد ثابت ہوئی۔عدالت نے بے بنیاد درخواست دینے پرسخت برہمی کا اظہار کیا اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنے کی ہدایت کی جو بلیک میلنگ کیلئے افسران کے خلاف درخواست بازی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں