ساہیوال، عام انتخابات پر امن اور شفاف تھے: سیشن جج

ساہیوال (ایس این این)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر نے عام انتخابات کے پرامن اور غیر جانبدارانہ انعقاد کو جمہوریت کی مضبوطی کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے اور ضلع بھر میں ووٹنگ کے عمل اور بعد ازاں ووٹوں کی گنتی میں شفافیت کو برقرار رکھنے میں تمام متعلقہ اداروں کے بھر پور تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے -وہ یہاں اپنے دفتر میں یورپی یونین کے ابزرور مشن کے ارکان سے انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے بات چیت کر رہے تھے جو کیرن بوبرکیوسٹ اور ویگنیاس پر مشتمل تھا -سپرنٹنڈنٹ سیشن کورٹ زاہد شفیع بھی ملاقات میں موجود تھے -انہو ںنے انتخابی عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ سامان کی ترسیل سے لے کر نتائج کے اعلان تک تمام مراحل دی گئی ٹائم لائن کے مطابق مکمل کئے گئے او رپورے ضلع میں کہیں سے کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی ووٹوں کی گنتی کے دوران کو ئی شکایت موصول ہوئی -ابزرور مشن کے ارکان نے انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے اٹھائے گئے انتظامات کو سراہا اور بتایا کہ پورے ضلع ساہیوال میں انتخابی عمل کسی بیرونی مداخلت کے بغیر مکمل ہوا-سیشن جج رانا مسعود اختر نے ابزرور مشن سے بھی انتخابات کے انعقاد سے متعلق ان کی آرامعلوم کی اور اسے مثبت قرار دیا –

اپنا تبصرہ بھیجیں