ساہیوال کاگاؤں جہاں 25 برس بعد خواتین نے ووٹ کاسٹ کیے

ساہیوال ( بیورورپورٹ) نواحی گائوں 111/9-L جہان خان میں 25سال بعد خواتین کے ووٹ کاسٹ ہوئے۔ مذکورہ گائوں کی آبادی تقریباً 10ہزار مردوخوا تین پر مشتمل ہے اور 4نمبر دار ہیں لیکن گزشتہ تقریباً 25سال سے یہاں پر خوا تین کے ووٹ کاسٹ نہیں ہورہے تھے جس کی وجہ دشمنی بتائی جاتی تھی۔ گزشتہ روز میڈیا کی نشاندہی پر ڈپٹی محمد زمان وٹو نے مذکورہ گائوں کا دورہ بھی کیاتھا اور دورے کے دوران نمبر داروں کو ہدایت کی کہ وہ ووٹ ڈلوانے میں اپنا کردار اداکریں۔ ڈپٹی کمشنر نے گائوں میں سخت سکیورٹی کا بندوبست بھی کیا ۔ گائوں میں ووٹ کاسٹ ہونا شروع ہوئے۔ خواتین میں ووٹ ڈالنے کے لئے جوش وخروش پایاجاتا تھا۔ سخت سکیورٹی کے باعث پرامن ماحول میں ووٹ کاسٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں