غیر اخلاقی زبان، عمران خان کو نوٹس، ایاز صادق اور پرویز خٹک بھی نشانے پر

اسلام آباد(ایس این این )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی مہم کے دوران نازیبا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق انتخابی جلسوں میں مخالفین کے خلاف نامناسب اور تضحیک آمیز زبان استعمال کرنا عمران خان کو مہنگا پڑگیا،الیکشن کمیشن نے عمران خان کی تقریروں کا جائزہ لینے کے بعد انہیں نوٹس جاری کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کل کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے اور چار رکنی بنچ کل اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آفس میں سماعت کرے گا۔
ذرائعکے مطابق الیکشن کمیشن مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار ایاز صادق اور سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو بھی نوٹس جاری کرے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں