ساہیوال، عمران خان کی وجہ سے کرپٹ چہرے بے نقاب ہوئے:‌نوریز شکور

ساہیوال(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر و امیدوار این اے 147چوہدری نوریز شکور خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق حکمرانوں نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے۔ پٹرولیم اورڈالر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جو مسلم لیگ ن کی ناقص کارکردگی کاواضح ثبوت ہے۔ عمران خان واحد لیڈر ہے جس نے ان کی کرپشن بے نقاب کرکے ان کے اصل چہرے عوام کو دکھادیئے ہیں اور قانون اور عوام کی عدالت میں کرپشن کو ثابت کیا ہے اب عوام کو چاہئے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کرکے ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ وہ یہاں گزشتہ روز پاکپتن چوک کے قریب نگینہ لان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر پی پی 197کے امیدوار تحریک انصاف حاجی شیخ محمدچوہان‘میاں اصغر گورداسپوری‘ماسٹر غلام محمدعباسی‘ندیم قادری‘شیخ عثمان اور دیگر سینکڑوں افراد بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ سڑکوں پر کئی کئی روز بارشوں کا پانی کھڑا رہنا اور ادھورے منصوبے ن لیگ کے مقامی قائدین کی کارکردگی کا نتیجہ ہے جو تاجر برادری کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ کرپشن سے ساہیوال سمیت ہر پاکستانی شہر پریشان ہے انشاء اللہ تحریک انصاف کے امیدوار جیت کر مرکز اورصوبائی حکومتیں بنائیں گے اورعمران خان کو وزیراعظم بنا کر کرپشن کے بتوں کو توڑتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں