ساہیوال، ڈپٹی کمشنر کا موک ایکسرسائز کا معائنہ

ساہیوال ( بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی سانحے یا سیلاب کی صورت میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور مون سون بارشوں کے نتیجے میں متوقع کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کو فوراً کنٹرول کر لیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نہر لوئر باری دو آب پر منعقدہ موک ایکسرسائز کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ اورلائیوسٹاک، محکمہ صحت،سول ڈیفنس ،میونسپل کارپوریشن،پولیس، ریونیواور زراعت سمیت متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران اور نجی فلاحی تنظیموں کے نمائندگان بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کے تمام متعلقہ محکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں تا کہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے ۔نہر لوئر باری دو آب پر فرضی مشقوں کے دوران ریسکیو 1122 ،کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم اور ریسکیو سکائوٹس نے شاندار کشتی رانی اور تیراکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈوبتے افراد کو بچایا اور وہیں پر قائم عارضی ریسکیو پوسٹ پرفرسٹ ایڈ دے کر فوری ہسپتال شفٹ کیا ۔ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے بتایا کہ ان مشقوں کا مقصد کسی بھی ایمر جنسی سے نبردآزما ہونے کیلئے متعلقہ اداروں کا رسپانس ٹائم چیک کرنا تھا۔ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے ریسکیو1122 کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا اور اسے دوسرے محکموں کیلئے مشعل راہ قرار دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں