ساہیوال،الیکشن ضابطے کی خلاف ورزی پر رانا عامر شہزاد کو جرمانہ

ساہیوال ( ایس این این) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو نے الیکشن ضابطہ کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار حلقہ این اے 147رانا عامر شہزاد طاہرکو 50ہزارروپے جرمانہ کردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن 2018کے دوران کسی بھی امیدوار کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو کسی صوت بھی برداشت نہیں کیاجائے گا۔ انہوں نے الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروںکو سختی سے ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں